حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدیق ثبت کردی ‘شہبازشریف

فیصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے ،حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اوران کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی روایتی سیاست ترک کر دیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:11

حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے اورمیں اس فیصلے پرا للہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکرادا کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں جس کے فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آج کا دن میری سیاسی زندگی کا اہم ترین دن ہے اورسپریم کورٹ کے فیصلے سے میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اوران کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی روایتی سیاست کو ترک کر کے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اورغریب عوام کی حالت بدلنے کے لئے وقف کردیں۔

متعلقہ عنوان :