انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سعید اجمل لیگز کھیلنے میں مصروف

سعید اجمل یوگنڈا میں ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے بعد وہ 15سے 18دسمبر تک دوحہ میں ایونٹ میں شرکت کریں گے

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:08

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سعید اجمل لیگز کھیلنے میں مصروف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق جادوگر اسپنر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد انٹرنیشنل لیگز میں اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سعید اجمل نے لیگز میں مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں، یوگنڈا میں ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے بعد وہ 15 سے 18 دسمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں آف سپنر نے شائقین کو کہا ہے کہ قطر نیشنل ڈے کپ میں شرکت کے لیے دوحہ آ رہا ہوں، ایونٹ میں بہت سے ایشین اسٹار پلیئرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران فیصل آباد کی قیادت کرنے والے سعید اجمل نے ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عالمی لیگز میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :