کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ

آسٹریلیا ! میں آ رہا ہوں، برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، اب بی بی ایل میں جوش دکھانے کا وقت آ گیا ہے،شاداب خان کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:08

کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئے، وہ آسٹریلوی ایونٹ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آسٹریلیا ! میں آ رہا ہوں، برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، اب بی بی ایل میں جوش دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا سے آغاز 19 دسمبر سے ہو رہا ہے، پاکستان کے نوجوان آل رانڈر کو برسبین ہیٹ نے نمائندگی کیلیے منتخب کیا ہے، بگ بیش کے دوران شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی ٹیم میں خدمات انجام دینی ہیں، برسبین ہیٹ نے اس دوران ان کے متبادل کے طور پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو منتخب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :