اثاثے چھپانے پر ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسے ہوسکتا ہے؟ پیپلزپارٹی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 17:53

اثاثے چھپانے پر ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسے  ہوسکتا ہے؟ پیپلزپارٹی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کےایک نمبرکو اڑاکردو نمبرکو بچا لیا گیا،جبکہ پی ٹی آئی کے ایک نمبر کو بچا کر دو نمبرکو اڑا دیا گیا ہے۔ ترجمان پیپلزپارٹی چودھری منظورنے سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس کے فیصلے پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی۔

(جاری ہے)

جس الزام میں وزیراعظم کونااہل کیا جاتا ہےاسی میں عمران خان اہل ٹھہرتےہیں۔ ترجمان پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا کہ اثاثے چھپانے پر ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسے  ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانےکیلیےنیازی سروسزبنائی۔ ترجمان پی پی پی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک نمبر کو اڑا کر دو نمبر کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا انجن ناکارہ ہوگیا ہے اوراے ٹی ایم مشین بھی بند ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :