Live Updates

عمران خان کی زندگی کھلی کتاب تھی سب کو پتا تھا یہی فیصلہ آنا ہے،شفقت محمود

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:38

عمران خان کی زندگی کھلی کتاب تھی سب کو پتا تھا یہی فیصلہ آنا ہے،شفقت ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ امید یہی تھی کہ عمران خان کے خلاف یہی فیصلہ آنا ہے کیونکہ عمران خان کے زندگی کھلی کتاب ہے ،کوئی بد ترین دشمن بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ عمران خان نے بد عنوانی کی ہو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عدالت قانون کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے عدالت کسی پراپیگنڈا کے تحت فیصلہ نہیں کرتی ،لیکن ہمیں جہانگیر ترین کے فیصلے افسوس کا ہوا ہے کیونکہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی امید نہیں تھی کہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا ۔ عمران خان نے ساری عمر باہر رہ کر پیسہ بنایا اور اس کے بعد وہ پیسہ اپنے ملک لے کر آئے جبکہ عمران خان کے دوسری جانب وہ شخص ہے جس نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :