کچلاک ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) کچلاک کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق جمعہ کو کچلاک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28سالہ کمال الدین کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔