سپریم کورٹ کا فیصلہ ،ْ عدالت کمرہ کھچا کھچ بھرا ہواتھا ،ْ تل دھرنے کی جگہ نہ رہی

لیگی رہنما خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے ،ْ پاکستان تحریک کے رہنما افسردہ تھے

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

سپریم کورٹ کا فیصلہ ،ْ عدالت کمرہ کھچا کھچ بھرا ہواتھا ،ْ تل دھرنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور جہانگیر ترین کی ناہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلے دور ان کمرہ نمبر ایک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور تل دھرنے کی جگہ نہ رہی ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا ۔

فیصلے سننے کیلئے کمرہ عدالت میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فیصلے کے وقت کمرہ عدالت کھچ کھچا بھرا ہوا تھا ۔سپریم کورٹ نے فیصلہ جمعہ کو دو بجے سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم چیف جسٹس نے تقریباً ساڑھے تین بجے فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔تاخیر سے فیصلہ سنانے پر چیف جسٹس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 250 صفحات پر مبنی فیصلے کی ڈرافٹنگ کے ایک صفحے میں غلطی تھی جس کی وجہ سے پورے فیصلے کو دوبارہ پڑھنا پڑا ۔فیصلے سے قبل کمرہ عدالت میں موجود لیگی رہنما خوش دکھائی دئیے اور ایک دوسرے سے گپوں میں مصروف رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افسردہ دکھائی دیئے اور خاموشی سے بیٹھے رہے ۔

متعلقہ عنوان :