میکانگ کارپوریشن وزرائے خارجہ اجلاس چین میں شروع ہو گیا

اجلاس میں دریائے میکانگ میں جہاز رانی کا جائزہ لیا جائے گا مستقبل میں اس روٹ کو زیادہ موثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

لان کینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) میکانگ کارپوریشن (ایل ایم سی ) وزرائے خارجہ کا اجلاس ینان کے شہر ڈالی میں شروع ہو گیا ہے،ایل ایم سی کا آغاز چھ ملکوں نے مارچ 2016ء میں کیا تھا ، چھ ملکوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایل ایم سی ایک ذیلی علاقائی میکنزم بن چکا ہے اور اس کے اندر بڑے وسائل موجود ہیں ، یہ ایل ایم سی تیزی سے ترقی کررہی ہے ، گذشتہ دو سال کے دوران مستقبل کے تعاون کی ٹھوس بنیادیں رکھی گئی ہیں، ایل ایم سی کے اجلاس میں دریائے میکانگ میں جہاز رانی کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق 2016ء میں دریا کے ذریعے گوان لائی بندرگاہ کی وساطت سے 97ہزار ٹن سامان لے جایا گیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 45.9فیصد زیادہ تھا ، اس دریا میں ایک وقت میں 50ٹن سے کم سامان لے کر جہاز سفر کیا کرتے تھے تا ہم اب 420ٹن تک سامان لے جایا جا سکتا ہے، یہ بین الحکومتی تعاون کے باعث ہوا ہے اور مستقبل میں اس روٹ کو زیادہ موثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :