دریائے میکانگ چھ ملکوں کے درمیان تجارت کا بڑا مرکز بن گیا

بین الاقوامی جہازرانی کا یہ چین اور جنوب مشرقی ایشیاء کا ایک مصروف ترین روٹ ہے

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

کنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) دریائے میکانگ چھ ملکوں کے درمیان تجارت کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے، بین الاقوامی جہازرانی کا راستہ بنیادی طورپر چین اور جنوب مشرقی ایشیاء کا ایک مصروف ترین روٹ ہے جہاں سے اب سامان سے بھرے ہوئے بحری جہاز گزررہے ہیں ، دریائے میکانگ کنگہائی ۔

(جاری ہے)

تبت کی جنوب مغربی چینی سطح مرتفع سے گزرتا ہے ،یہ دریا میانمر لائوس ، تھائی لینڈ ، کمبوڈیا اور ویتنام سے گزرتا ہوا جنوبی چینی سمندر میں جا کر گر جاتا ہے ، اس دریا کے کنارے 4880کلومیٹر طویل بہائو کے گرد 326ملین افراد رہائش پذیر ہیں جبکہ یہ دریا 795000مربع کلومیٹر رقبے پر مشتمل ہے ، ایک چینی ملاح کیپٹن رین موجیانگ جو ینان کی بندرگاہ گوان لی اورتھائی لینڈ کی بندرگاہ چیانگ سین کے درمیان بحری جہاز چلاتا ہے ، اس نے بتایا کہ یکطرفہ سفر پر نو گھنٹے صرف ہوتے ہیں ، وہ چین سے کھاد چائے اوردیگر سامان لے کر تھائی لینڈ جاتا ہے جبکہ واپسی پر ربڑ اور خشک پھل لے کر آتا ہے، رین موجیانگ بیس سال سے یہ جہازرانی کررہا ہے ، اس کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے جہازرانی بہت تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :