چین کی لاجسٹکس فرم ایشیاء کا پہلا پروفیشنل کارگو ایئرپورٹ تعمیر کرے گی

ْمنصوبے کی لاگت مجموعی طورپر پانچ بلین یوآن ہو گی ، تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) چین کی لاجسٹکس فرم ( ایس ایف ہولڈنگ لمٹیڈ) نے ملک کے وسط میں ایشیاء کے پہلے پروفیشنل کاربوایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے 2.3بلین یوآن (348ملین امریکی ڈالر ) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، یہ منصوبہ پہلے ہی قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس کی تعمیر ہوبی صوبے کے دارالخلافہ ووہان کے قریب ایک شہر ای جو میں جلد شروع ہو جائے گی ، صوبائی حکومت اور شین جین کی ایک سرمایہ کاری کمپنی نے بھی بالترتیب 2.45بلین یوآن اور 250ملین یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے ، ا س طرح نئے ایئرپورٹ کے مجموعی رجسٹرڈ سرمایہ کی مالیت پانچ بلین یوآن تک پہنچ گئی ہے ، یہ ایئرپورٹ جو ایس ایف ایکسپریس کیلئے کسٹمائزڈ ہو گا جس کے اثاثے کی مالیت 46فیصد ہے ، اسے مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے علاقائی ایئرپورٹ اور حب کارگو ایئرپورٹ کے طورپر متعین کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایف کے کے اعلان کے مطابق توقع ہے کہ ایئرپورٹ جو سامان پہنچانے کیلئے اہم قومی ٹرانسفر سٹیشن کے طورپر کام کرے گا ، 2025ء تک 2.452ملین میٹرک ٹن کا سامان ڈلیور کرے گا اور ایک ملین مسافروں کو وصول کیا جائے گا ، توقع ہے کہ 2045ء تک یہ ہے دنیا کا چوتھا اور ایشیاء کا پہلا پروفیشنل کارگو ایئرپورٹ بن جائیگا اور سامان کی ترسیل کی سالانہ حد 7.652ملین ٹن ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :