نعیم بخاری نے صحافیوں کے اقرار کے باوجود کیمروں کے سامنے وکٹری کا نشان نہیں بنایا

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

نعیم بخاری نے صحافیوں کے اقرار کے باوجود کیمروں کے سامنے وکٹری کا نشان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ میں داخل ہوتے وقت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے صحافیوں کے اقرار کے باوجود کیمروں کے سامنے وکٹری کا نشان نہیں بنایا تاہم انہوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی فٹبالر ہوں جو وکٹری کا نشان بنائوں۔ جمعہ کو نعیم بخاری جب سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل ہو رہے تھے تو اس موقع پر صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ آج آپ کو فتح ہو رہی ہے، نعیم بخاری خاموش رہے جب صحافیوں نے اصرار کیا کہ وہ کیمروں کے سامنے وکٹری کا نشان بنائیں تو انہوں نے کہا کہ میں وکٹری کا نشان کیوں بنائوں میں فٹبالر نہیں جو وکٹری کا نشان بنائوں۔

متعلقہ عنوان :