Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ سنائے جانے پر ریڈ زون کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،

داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:48

عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ سنائے جانے پر ریڈ زون کی سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر ریڈ زون کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی، تاہم اجازت نہ ہونے کے باوجود سیاسی کارکنان شاہراہ دستور پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، عدالت عظمیٰ کے اندر اور باہر پولیس کے دستے تعینات تھے جبکہ شاہراہ دستور پر بھی پولیس اور انسداد دہشت گردی ساکواڈ کے کمانڈوز تعینات تھے، سپریم کورٹ کی عمارت میں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت دی گئی جن کے نام پیشگی تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو دیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جاتی رہی، علاقہ مجسٹریٹ بل موقع پر موجود ہے تاہم سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات