ہم کوئی سیاسی یتیم نہیں ، اپنی مدت مکمل کریں گے،وزیراعظم

مئی 2018تک ہر ہفتے نئے منصوبے کا افتتاح کریں گے، میدان میں ہیں جس نے مقابلہ کرنا ہے آ جاے،2030تک پاکستان بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو چکا ہے، اس منصوبے سے آزاد کشمیر کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی، منصوبہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کی واضح مثال ہے، ہم نے ساڑھے چار سال میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، نواز شریف کے وژن کے مطابق مسلم لیگ (ن) سارے ملک میں ترقیاتی منصوبے لگا رہی ہے، ان میں سے کئی منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آزاد کشمیر میں پتریند منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:48

ہم کوئی سیاسی یتیم نہیں ، اپنی مدت مکمل کریں گے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کوئی سیاسی یتیم نہیں ہیں، اپنی مدت مکمل کریں گے، مئی 2018تک ہر ہفتے نئے منصوبے کا افتتاح کریں گے، ہم میدان میں ہیں جس نے مقابلہ کرنا ہے میدان میں آ کر کرے،2030تک پاکستان بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو چکا ہے، اس منصوبے سے آزاد کشمیر کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی، منصوبہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کی واضح مثال ہے، ہم نے ساڑھے چار سال میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، نواز شریف کے وژن کے مطابق مسلم لیگ (ن) سارے ملک میں ترقیاتی منصوبے لگا رہی ہے، جس میں سے کئی منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے۔

وہ جمعہ کو آزاد کشمیر میں پتریند منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کی واضح مثال ہے، اس منصوبے سے آزاد کشمیر کی بجلی کی ضرورتیں پوری ہوں گی، جو منصوبے بن رہے ہیں اس کے بعد پاکستان 2030 تک بجلی میں خود کفیل رہے گا، یہ آسان نہیں تھا، جو حکومتیں پہلے آئیں ان کا موازنہ کرلیں ہمارے ساتھ، جب سے پاکستان بنا70سال میں 20ہزار میگاواٹ بجلی لگی، اس حکومت نے چار سال میں 10ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے، یہ بجلی سستی ترین بجلی ہے حالانکہ لگانے کیلئے خرچ بہت زیادہ آتا ہ، نیلم جہلم منصوبے کو (ن) لیگ کی حکومت نے مکمل کیا، 2000 سے 2013 لک دیکھ لیں کہ کتنی بجلی بنائی گئی اور ترقیاتی کام کئے گئے، یہ لوگ خواب میں بھی اتنے کام نہیں کر سکتے، لواری ٹنل منصوبہ 28 سال سے رکا رہا، اس حکومت نے آکر 95 ارب روپے لگا کر منصوبہ مکمل کیا، بھاشاہ ڈیم بھی جلد بن جائے گا، 40 سال سے سن رہے تھے کہ گوادر میں کام ہو رہا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں تھا، ہم نے گوادر بندرگاہ پر کام شروع کیا، آج ہزاروں کلو میٹر موٹروین بن رہی ہیں، پورے پاکستان میں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے منصوبے مکلم کئے، جورکے منصوبے تھے ان کو بھی ہم نے مکمل کیا، نندی پور منصوبہ 2006 میں شروع ہوا اور 2013 تک صرف مشینری تھی جو زنگ آلود تھی، آج ہم نے وہ منصوبہ مکمل کر دیا ہے، آزاد کشمیر میں ایسی حکومت ہے جس پر لوگ فخر کر سکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا کہ جسے عوام نے ووٹ دیا وہ حکومت کرے اور اپنی مدت پوری کرے، مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو 11ارب سے بڑھا کر 22ارب کر دیا ہے، ہمارے کاموں کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، اس منصوبے سے آزاد کشمیر کی بجلی کی ضرورتیں مکمل وہں گی، مزید توانائی کے منصوبے زیر غور ہیں، میں اس علاقے کو جانتا ہوں، یہ منصوبہ آزاد کشمیر کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، یہ چیزیں ہم نے چار سال میں کی ہیں، ہم کوئی سیاسی یتیم نہیں ہیں، آج کل افواہیں گردش کر رہی ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ہر ہفتے ایک نئے منصوبے کا افتتاح کریں گے، جس نے مقابلہ کرنا ہے میدان میں آ کر کریں، ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں مارے کام کئے ہیں، ہمیں کسی سازش سے خوف نہیں ہے، ہم عوام کی طاقت سے آئے ہیں اور اگلے سال پھر عوام ہمیں منتخب کریں گے، مسلم لیگ کے تمام مسائل حل کرے گی۔

(اح)