5سوالوں کے جوابات کل وقفہ سوالات میں نہیں آئے، سیکرٹری کیڈ کو تین دن کیلئے معطل کریں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سرزنش کردی

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:48

5سوالوں کے جوابات کل وقفہ سوالات میں نہیں آئے، سیکرٹری کیڈ کو تین دن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سرزنش کردی، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ 5سوالوں کے جوابات آج وقفہ سوالات میں نہیں آئے، سیکرٹری کیڈ کو تین دن کیلئے معطل کریں،وزیراعظم کو اس بارے میں خط لکھوں گا، اگر وزیراعظم نے معطل نہ کیا تو میں اسپیکر کی نشست پر نہیں بیٹھوں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت کیڈ سے متعلق وقفہ سوالات میں 5سوالوں کے جوابات نہ آنے پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو سیکرٹری کیڈ نرگس گھلو کو تین روز کیلئے معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے لکھوں گا اگر وزیراعظم نے سیکرٹری کو معطل نہ کیا تو اپنی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔