Live Updates

تحریک انصاف کا جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

جہانگیر ترین کو ایک الزام پر نااہل کیا گیا ،یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے کیس کو جس طرح مقابلے پر رکھا گیا وہ خود بہت بڑی زیادتی تھی تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:43

تحریک انصاف کا جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) تحریک انصاف نے جہانگیر ترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو ایک الزام پر نااہل کیا گیا جو ایک تکنیکی مسئلہ ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے کیس کو جس طرح مقابلے پر رکھا گیا وہ خود بہت بڑی زیادتی تھی جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تین الزامات تھے، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کی گئی جب کہ جہانگیر ترین کیخلاف درخواست میں دو الزامات مسترد کیے گئے، انہیں ایک الزام پر نااہل کیا گیا جو ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے لیکن آج کے فیصلے سے ہمارا مقف درست ثابت ہوا ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے کیس کو جس طرح مقابلے پر رکھا گیا وہ خود بہت بڑی زیادتی تھی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت نے 99 فیصد ہمارے حق میں اور ایک فیصد خلاف فیصلہ دیا، جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ، کرپشن اور انسائیڈر ٹریڈنگ کے الزامات مسترد کیے گئے، ان کی نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، امید ہے نظر ثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ یہ فیصلہ واپس لے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات