وزیراعظم حلقہ بندی بل پراپوزیشن کے تحفظات دورکر نے میں کامیاب،بل19دسمبرکو سینیٹ سے منظورکرایا جائے

نگران کمیٹی معاملے کی نگرانی کرے گی ، سینیٹر تاج حیدر ،حاصل بزنجو ، مشاہد االلہ خان اور مشاہد حسین کمیٹی میں شامل ، پانچ فیصد بلاکس کا آڈٹ پروفیشنل کمیٹی کرے گی ، تمام عمل کو خصوصی طور پر پیپرا رولز سے استثنی دیا جائے گا سینیٹر تاج حیدر نے انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق پارٹی اعتراضات بتائے،طے پایا ہے کہ مردم شماری کے پانچ فیصد بلاکس کا 30 دن کے اندر آڈٹ ہوگا،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:43

وزیراعظم حلقہ بندی بل پراپوزیشن کے تحفظات دورکر نے میں کامیاب،بل19دسمبرکو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ بندی بل پراپوزیشن کے پارلیمانی رہنماں کے تحفظات دورکردیئے ہیںبل 19 دسمبرکو سینیٹ سے منظورکرایا جائے،نگران کمیٹی معاملے کی نگرانی کرے گی ، سینیٹر تاج حیدر ،حاصل بزنجو ، مشاہد االلہ خان اور مشاہد حسین کمیٹی میں شامل ہوں گے پانچ فیصد بلاکس کا آڈٹ پروفیشنل کمیٹی کرے گیاس تمام عمل کو خصوصی طور پر پیپرا رولز سے استثنی دیا جائے گا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سینیٹر تاج حیدر نے انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق پارٹی اعتراضات بتائے،طے پایا ہے کہ مردم شماری کے پانچ فیصد بلاکس کا 30 دن کے اندر آڈٹ ہوگا،جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی لیڈران کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم پاکستان اورعوامی مسلم لیگ کے رہنما نے شرکت کی تاہم تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں تھا۔

اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل اورفاٹا اصلاحات کا معاملہ زیربحث آیا جب کہ وزیراعظم نے سیاسی رہنماں کو او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں بروقت الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کومل کربروقت انتخابات یقینی بنانے کے لیے کردارادا کرنا چاہیے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حلقہ بندی بل پراپوزیشن کے تحفظات دورکردیئے ہیں اوراب یہ بل 19 دسمبرکو سینیٹ سے منظورکرایا جائے گا، پارلیمانی رہنمائوں میں اتفاق ہوا کہ مردم شماری کے 5 فیصد بلاکس کا آڈٹ ہوگا اوراس سارے عمل کی نگرانی کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ حلقہ بندی بل پہلے ہی حکومت کی اکثریت کی وجہ سے قومی اسمبلی سے منظورکرایا جاچکا ہے تاہم سینیٹ میں حکومت کو واضح برتری حاصل نہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سینیٹر تاج حیدر نے انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق پارٹی اعتراضات بتائے،طے پایا ہے کہ مردم شماری کے پانچ فیصد بلاکس کا 30 دن کے اندر آڈٹ ہوگا، نگران کمیٹی معاملے کی نگرانی کرے گی ، سینیٹر تاج حیدر ،حاصل بزنجو ، مشاہد االلہ خان اور مشاہد حسین کمیٹی میں شامل ہوں گے پانچ فیصد بلاکس کا آڈٹ پروفیشنل کمیٹی کرے گیاس تمام عمل کو خصوصی طور پر پیپرا رولز سے استثنی دیا جائے گا سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سینیٹ میں تمام جماعتیں انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق بل کو ووٹ دیںگی،انتخابات وقت پر ہوں گے۔