Live Updates

برطانوی راج کی باقیات کے کچھ ادارے ملک کے بچوں کے مستقبل کو روشن نہیں دیکھنا چاہتے، سپریم کورٹ

نے اپنے فیصلے میں فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو پانچ سال تک محدود کر دیا ، پاکستانی قوم کا سوال ہے کہ انصاف کے تقاضے کیوں پورے نہیں کئے جا رہے، عمران خان کے وکیل کا اعتراف جرم کا بیان اخباروں کی زینت بن چکا ہے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:43

برطانوی راج کی باقیات کے کچھ ادارے ملک کے بچوں کے مستقبل کو روشن نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ برطانوی راج کی باقیات کے کچھ ادارے ملک کے بچوں کے مستقبل کو روشن نہیں دیکھنا چاہتے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو پانچ سال تک محدود کر دیا گیا ہے، پاکستانی قوم کا سوال ہے کہ انصاف کے تقاضے کیوں پورے نہیں کئے جا رہے، عمران خان کے وکیل کا اعتراف جرم کا بیان اخباروں کی زینت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میں اس فیصلے پر اپنی رائے آپ کو تفصیلی فیصلے کے بعد دوں گا، باقی چیزیں کہ عدالت نے کس طرح فیصلہ کیا آپ کے سامنے رکھوں گا، اس موقع پردانیال عزیز نے کہا کہ اس فیصلے کا مختصر لائحہ عمل نظر آتا ہے کہ جہانگیر ترین کو قربان کر کے انصاف کا دکھاوا کیا جائے ارو عمران خان کو بچانا مقصود تھا، یہ عین اسکرپٹ کے مطابق ہے،1جون 2017کی اخباروں میں رپورٹنگ کی گئی، جس کی کسی نے تردید نہیں کی، پی ٹی آئی کی فارنگ فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کو 5سال تک محدود کر دیا گیا ہے، یہ پانچ سال کی تاریخ بھی متنازع ہے، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ جوئے کے ذریعے میں نے قرض اتارا، میں نے دبئی سے چھپا کر پیسے منگوائے ہیں، نواز شریف کی رپورٹ میں تو 1962تک چلے گئے تھے اور یہاں پانچ سال، کیا نواز شریف کو پانچ سال تک نہیں محدود کیا جا سکتا تھا، نظر آ رہا ہے کہ فیصلے میں الیکشن کمیشن پر پانچ سال کی قد غن لگا دی گئی ہے، یہ وہ ثبوت ہیں کہ دونوں فیصلوں میں الگ انصاف ہیں، یہ سیاسی انجینئرنگ جس کا ذکر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کیا اس کے امکانات ہیں، یہ بات فارقو ستار، خورشید شاہ اور سپریم کورٹ نے بھی کی ہے، یہ برطانوی راج کی باقیات کے جو ادارے ہیں وہ ہمارے مستقبل کو روشن دیکھنا پسند نہیں کرتے، آج پانچ سال کی قد غن نہ لگتی تو پی ٹی آئی ختم ہو جاتی، پی ٹی آئی کے 2009 میں نا معلوم افراد کی جانب سے ملین ڈالرز تک الیکشن کمیشن کو جانے نہیں دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات