وزیراعظم نے سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کو پارلیمنٹ ہائوس میں پرتکلف ناشتہ کروایا

ناشتے میں نہاری، قیمہ، آلو کی بھجیا، چنے ، پراٹھے، انڈے، آملیٹ اور ڈبل روٹی کے علاوہ چائے اور کافی پیش کی گئی

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:43

وزیراعظم نے سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کو پارلیمنٹ ہائوس میں پرتکلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں کو جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پرتکلف ناشتہ کروایا، ناشتے میں نہاری، قیمہ، آلو کی بھجیا، چنے ، پراٹھے، انڈے، آملیٹ اور ڈبل روٹی کے علاوہ چائے اور کافی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سینیٹ کے پارلیمانی لیڈروں راجہ محمد ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان، اعتزاز احسن، مشاہد حسین سید، میر حاصل بزنجو، میر اسرار اللہ زہری، صاحبزادہ طارق اللہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

ناشتے کا اہتمام وزیراعظم ہائوس کی طرف سے کیا گیا تھا، ناشتے میں پراٹھے، نہاری، قیمہ، چنے، آلو کی بھجیا کے علاوہ انڈے آملیٹ بھی پیش کئے گئے اور ناشتے کے دوران ہی مردم شماری سے متعلق آئینی ترمیم کے بل پر اتفاق رائے کیلئے بھی گفتگو ہوتی رہی، ایک رہنما نے کہا کہ اتنا تگڑا اور اچھا ناشتہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کروایا ہے لہٰذا اب ہمیں اچھا فیصلہ کر کے ہی باہر نکلنا چاہیے، میڈیا والے انتظار کر رہے ہیں، جس پر تمام ارکان شرکاء نے زبردست قہقہہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :