Live Updates

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی جہیانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 17:13

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی جہیانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 154 لودھراں سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایماندار نہیں رہے لہٰذا آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دیتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات