سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا،

پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:35

سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ، پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

اجلاس میں فزیکل پلاننگ کی66 کروڑ 33 لاکھ 56ہزار روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے والٹن لاہور میں واقع سول سروسز اکیڈمی کی پہلی منزل کی تعمیر کے لیی14 کروڑ 5 لاکھ 54 ہزار روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس میں کلاس رومز کی تعداد میں اضافے ، کمپیوٹر لیبارٹریوں کی تعمیر کے علاوہ رہائشی کمروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز شامل ہے تاکہ امتحانی افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ جدید سہولیات دی جا سکیں جو اس وقت ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس نے منصوبہ کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں داخلہ ڈویژن نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں واقع نیشنل پولیس اکیڈمی میں آڈیٹوریم کی تعمیر کے لیی7 کروڑ 94 لاکھ 61 ہزارروپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ ۔ وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے گوادر میں بزنس کملپکس آر او ڈی پلانٹ کے لیی 34 کروڑ51 لاکھ 84 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :