جہانگیرترین کیخلاف زرعی اراضی پرفیصلہ ابھی نہیں سنایا جارہا،سپریم کورٹ کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 17:05

جہانگیرترین کیخلاف زرعی اراضی پرفیصلہ ابھی نہیں سنایا جارہا،سپریم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر2017ء ) : سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف زرعی اراضی پر فیصلہ ابھی نہیں سنایا جارہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین کونا اہل قراردے دیاہے،سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کو 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیاہے۔

نااہلی کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو بھی جہانگیرترین کی نااہلی کا نوٹیفکیش جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کی درخواست مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے دائر کی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 405دن کیس کی سماعت ہوئی۔آج سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیس کافیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو اہل قرار دے دیاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جہانگیرترین کو اہل قرار نہیں دیاجاسکتا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیاکہ جہانگیرترین درست جواب نہیں دے رہے تھے لہذا جہانگیرترین صادق اور امین نہیں رہے۔

جہانگیرترین ایماندار شخص نہیں ہیں۔جہانگیرترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں۔جہانگیرترین نے اعتراف جرم بھی کیا اور جرمانہ بھی دیا۔واضح ہوگیاکہ جہانگیرترین کی ہی آف شورکمپنیاں ہیں۔ہائیڈ ہاؤس کا اصل مالک جہانگیرترین ہے۔جہانگیرترین نے 50کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کیے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ جہانگیرترین کی زرعی اراضی کیس کا فیصلہ ابھی فی الحال نہیں سنایا جارہا ہے۔