عوام دوست ’’ہائوسنگ پالیسی ‘‘ کے لیے اقدامات کیے جائیں ،مقررین

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ملک کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کو سستے اور معیاری رہائشی یونٹ دینے اوراس حوالے سے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے عوام دوست ’’ہائوسنگ پالیسی ‘‘ کی اشد ضرورت ہے۔ جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک جامع پالیسی تشکیل دینی چائیے ۔ ان خیالات کا اظہار رئیل اسٹیٹ سے وابستہ اراکین چیمبر اور دیگر کاروباری افراد نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ علی اکبر ، چوہدری عبدالرحمن ، راجہ جہانگیر اکبر، محمد عنایت الرحمن عباسی عطاری ، محمد وقاص حسین شاہ بخاری ، زین علی ، محمد زید، محمد زبیر ، چوہدری نثار ، محمد ارشادالحق اور دیگر نے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے کوئی راہنمائی نہیں ملتی اور جب سرمایہ کار کوئی پراجیکٹ لانچ کرتے ہیں اور عوام الناس اپنی رہائشی ضروریات کے تحت وہاں خریداری کر چکتے اور مکان بنا کر رہائش اختیار کر لیتے ہیں تو متعلقہ حکومتی اداروں کے ارباب اختیاراسے غیر قانونی قرار دیتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے