سپریم کورٹ کا تمام فیصلہ اسکرپٹ کے مطابق ہوا ،دانیال عزیز

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:36

سپریم کورٹ کا تمام فیصلہ اسکرپٹ کے مطابق ہوا ،دانیال عزیز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے سپریم کورٹ کا تمام فیصلہ اسکرپٹ کے مطابق ہواہے جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصود تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق  دانیال عزیز نےسپریم کورٹ کے باہر  مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائحہ عمل یہ نظر آتا ہےکہ جہانگیر ترین کو قربان کرکے انصاف کا دکھاوا پیش کرکے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصود تھا۔ یہ عین اسکرپٹ کے مطابق ہے، اس کے شواہد عمران خان کے دفاع میں یا دستاویزات میں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے

متعلقہ عنوان :