ریاست جموں و کشمیر آبی وسائل سے مالا مال ہے،وادی میںبہنے والے دریا ،ندی نالے پاکستان میں توانائی کے خاتمے کے علاوہ ترقی اور خوشحالی کے بھی ضامن ہیں، سردار مسعود خان

توانائی ہر دور میں انتہائی اہم انسانی ضرورت ہے ،موجودہ حکومت کی مسئلہ پر قابو پانے کی کاوششیں قابل ستائش ہیں ،حکومت ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشاں ہے ، صدر آزاد کشمیر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر آبی وسائل سے مالا مال ہے ۔ اس وادی میںبہنے والے دریا ندی نالے پاکستان میں توانائی کے خاتمے کے علاوہ ترقی اور خوشحالی کے بھی ضامن ہیں۔ ضرور ت اس امر کی ہے کہ ان دریائوں اور ندی نالوں سے بر وقت بھرپور استفادہ کیا جائے ۔

صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار پترینڈ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاور اسٹیشن پرائیویٹ سیکٹر میں مکمل ہونے والا دوسرا بڑا منصوبہ ہے جس کا زیادہ تر حصہ آزاد کشمیر میں واقع ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر آبی وسائل سے بھرپور ہے ۔

(جاری ہے)

دریا جہلم جو کہ ہمارے بالکل قریب سے بہہ رہا ہے کے پانی سے 1000 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔

جبکہ مزید تقریباً 3200 میگا واٹ بجلی کے منصوبہ جات پر عمل درآمد شروع ہے ۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر دریائوں اور ندی نالوں سے تقریباً 5000 میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہے ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ توانائی ہر دور میں انتہائی اہم انسانی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی ایک بڑا مسئلہ رہا ہے ۔

جس کی وجہ سے ایک طرف تو گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ملک کی صنعت برُی طرح متاثر ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اس مسئلہ پر قابو پانے کی کاوششیں قابل ستائش ہیں ۔ جنہوں نے بر سر اقتدار آنے کے بعد اس مسئلہ کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔ اس کاوش میں پرائیویت سیکٹر کی شمولیت اور اُن کا کردار بھی قابل ستائش ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے بھی اس مسئلہ کی طرف بھرپور توجہ دینے ہوئے بجلی کے منصوبہ جات کو اپنی ترجیحات میںشامل کیا ہوا ہے ۔ میں یہ بات وثوق سے کہتاہوں کہ اگر حکومت پاکستان آزاد کشمیر میں موجود آبی وسائل سے بھرپور استفادہ کے لیے مالی معاونت اور دیگر مشکلات میں ہماری مدد جاری رکھے گی ۔ تو ہم اس اجتماعی مسئلہ کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

یہاں میں اس امر کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ حکومت آزاد کشمیر کو ہائیڈل پراجیکٹ کی ترقی جن کا حل انتہائی ضرور ی ہے میں بعض مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل سے بھروپو استفادہ ریاست کی عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے اس مقصد کے لیے کشمیری عوام 1967ء سے لے کر آج تک قربانیاں دیتی آ رہی ہے ۔ اور آئندہ بھی پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

ضرور ت اس امر کی ہے کہ ریاست کے عوام کی ان قربانیوں کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کیا جائے اور حاصل ہونے والے فوائد میں آزاد کشمیر کو شامل رکھا جائے ۔ مسعود خان نے کہا کہ میری حکومت کے منشور میں آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ اس مقصد کیلئے ریاست کی موجودہ جغرافیائی اور قدرتی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہمارا نصب العین ہے ۔

ریاست کی بالائی علاقوں میں جنگلات کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں کو مناسب انراخ پر بجلی کی سہولت مہیا کی جائے اس سے ایک طرف تو سیاحت کو فروغ ملے گا اور دوسری طرف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مقصد کے لیے نئے پراجیکٹس کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ تاکہ تقریباً150 میگا واٹ استعداد کے پراجیکٹس پر جلد کام شروع ہو سکے گا ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشاں ہے اس مقصد کے لیے غیر ملکی کمپنیوں اور ڈونرز کو ریاست میں انوسٹمنٹ کے لیے ہر ممکن تعاون دیا جارہا ہے ۔ آئندہ بھی انوسٹرز کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ غیر ملکی کمپنیاں اور بنکس آزاد کشمیر میں انوسٹمنٹ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔

سردار مسعود خا ن صدرآزاد جموں و کشمیر نے شاہد خاقان عباسی وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، اویس لغاری ، وزیر انرجی حکومت پاکستان اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے ہمہ جہت مصروفیات کے باوجود پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں میں شرکت کی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کا بالعموم اور کورین انوسٹرز کا بالخصوص شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریاست میں بجلی کی پیداوار کے منصوبہ جات کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ۔ انہوں نے جملہ مہمانان گرامی کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور اس تقریب کو دوبالا کیا ۔

متعلقہ عنوان :