ڈیر ہ اسماعیل خا ن، قریشی موڑ کے قریب مسافر بس کا ڈرائیور ناشتے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:51

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) قریشی موڑ کے قریب مسافر بس کا ڈرائیور ناشتہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں مسافر بس ناشتے کیلئے قریشی موڑ کے قریب ایک ہوٹل پر رکی اس دورہ مسافر بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او گومل یونیورسٹی منہاج سکندر بلوچ موقع پر پہنچ گئے اور اس واقع کی تفتیش شروع کر دی‘ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :