پاکستان کی بقاء مضبوط معیشت اورسیاسی استحکام سے مشروط ہے ‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

(ن) کی مخالفت کی آڑ میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سیاست ملک کیلئے زہر قاتل ہے ‘ میاں عثمان

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے ڈپٹی پریذیڈنٹ میاں عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء مضبوط معیشت اورسیاسی استحکام سے مشروط ہے ،مایوسی اور افواہوں کے ذریعے ہیجان کی کیفیت نہ صرف معیشت بلکہ ملک کی جڑوں کو کمزور کرنے کا باعث ہے جس سے اجتناب کیا جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

میاں عثمان نے کہا کہ معیشت مضبوط ہے تو پاکستان کی بقاء اور سلامتی محفوظ ہے اسی لئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ میثاق معیشت کی بات کی ۔ مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑ میں ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا کہاں کی سیاست ہے ۔ ایسی سیاست ملک کیلئے زہر قاتل ہے اوراگر یہی سلسلہ جاری رہا تو خدانخواستہ پاکستان کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

میاں عثمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں میثاق معیشت کریں اور یہ طے کیا جائے کہ ملک میں جس کسی کی بھی حکومت آئے معیشت پرمنفی اثرات مرتب کرنے والی سیاست نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دعوے نہیں کئے بلکہ عملی اقدامات کر کے دکھائے ہیں،انشا اللہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بننے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :