سب کو ملکر بڑھتی ہوئی آبادی کا موجب بننے والے سماجی مسائل کا خود خاتمہ کرنا ہے ،

ماں اور بچے کی زندگی کو بچانا ہے‘مختار احمدبھرت تعلیم کے ذریعے ہم آبادی کے ایشو کو با آسانی حل کر سکتے ہیں بذریعہ تعلیم ہی سے ذہنی بالیدگی کا حصول ممکن ہے‘صوبائی وزیر بہبود آبادی

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:50

سب کو ملکر بڑھتی ہوئی آبادی کا موجب بننے والے سماجی مسائل کا خود خاتمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی مختار احمد بھرت نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پس منظر میں بے شمار سماجی مسائل ہیں جو ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے، اس لئے معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات کی پسماندہ علاقوں تک ترسیل میں معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ مقصد ایک صحت مند اور مفید شہریوں پر مشتمل معاشرے کا قیام ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میںڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بحیثیت شہری بڑھتی ہوئی آبادی کا موجب بننے والے سماجی مسائل کا خود خاتمہ کرنا ہے اور ماں اور بچے کی زندگی کو بچانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہم آبادی کے ایشو کو با آسانی حل کر سکتے ہیں کیونکہ بذریعہ تعلیم ہی سے ذہنی بالیدگی کا حصول ممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ بچوں کی کثرت پیدائش سے نہ صرف ماں کی جان کو خطرہ بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر کمزور بچوں کے پیدا ہونے کا احتمال بھی ہوتا ہے ۔ محکمہ بہبود آبادی این جی اوز اور محکمہ صحت کے اشتراک سے برھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :