Live Updates

اللہ کا شکرہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے،عمران خان

نوازشریف کوکیس کرنے کیلئےمنشیات فروش کے علاوہ کوئی نہیں ملا،مجھے جہانگیرترین کا بڑاافسوس ہے، نظرثانی اپیل دائر کریں گے،نیب نے حدیبیہ پیپرزکیس میں شہبازشریف کوبچایاہے،ہیلی کاپٹریاجہازپارٹی دیتی ہے کسی کااحسان مند نہیں ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 16:30

اللہ کا شکرہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے،عمران خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پراظہارمسرت کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پرخوشی ہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کاموقع ملاہے،نوازشریف کوکیس کرنے کیلئے منشیات فروش کے علاوہ کوئی نہیں ملا، مجھے جہانگیرترین کا بڑاافسوس ہے، نظرثانی اپیل دائر کریں گے،نیب نے حدیبیہ پیپرزکیس میں شہبازشریف کوبچایاہے،ہیلی کاپٹریاجہازپارٹی دیتی ہے کسی کااحسان مند نہیں ہوں۔

انہوں نے سپریم کورٹ میں نااہلی فیصلے پراپنے ردعمل میں کہاکہ خوشی ہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کاموقع ملاہے۔ایک سال کیس چلا۔کیس کس نے دائر کیا جو خود منی لانڈراور منشیات فروش ہے۔کیس ایسے آدمی کیخلا ف کیا جس نے کرکٹ کھیلی اور پیسابھی سارا پاکستان لے کرآیا۔

(جاری ہے)

منی ٹریل بھی مل گئی سارے ریکارڈر بھی پیش کیے۔60دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔

نوازشریف نے ابھی 300ارب کا جواب دیناہے جو وہ بیرون ملک منی لانڈرنگ کے ذریعے لے کرگیا۔اس کا صرف ایک ثبوت آیا وہ بھی قطری خط آیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ جب معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجات ہیں۔تب ایک منی لانڈرنگ کرنے اور دوسری طرف کرکٹ کی کمائی پاکستان لانے والے کاایک سال موازنہ کیاگیا۔یہ اچھا ہواکہ ایک سال کی تلاشی ہوئی اور میں بری ہوگیا۔

مجھے جہانگیرترین کی نااہلی کا بڑاافسوس ہوا۔جہانگیرترین کو تکینیکی بنیادوں پرنااہل کیاگیا۔ہم نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔جہانگیرترین وہ بزنس مین ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتاہے۔جہانگیرترین کی کمپنیاں بچوں کے نام ہیں۔اس کافائدہ جہانگیرترین کو ہوناتھا۔پھر بھی ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے والوں کاموازنہ ڈاکوؤں سے نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی دنیا میں ایسا کبھی بھی موازنہ نہ کیاجاتا۔میرشکیل الرحمن اور ان کی ٹیم نے پوری کوشش کی۔کہ میں بھی نوازشریف جیسے ڈاکو کی صف میں کھڑا ہوا۔انہوں نے نیب سے متعلق کہاکہ نیب نے حدیبیہ پیپرزکیس میں شہبازشریف کوبچایاہے۔نیب نے درست طریقے سے سپریم کورٹ میں کیس پیش ہی نہیں کیا۔یہ سب نیب کے سابق چیئرمین نے کیاہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ ہیلی کاپٹریاجہازپارٹی دیتی ہے کسی کااحسان مند نہیں ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات