حدیبیہ کیس میں نیب پراسکیوشن کو پہلے دن سے تحفظات ہیں ،فواد چوہدری

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:27

حدیبیہ کیس میں نیب پراسکیوشن کو پہلے دن سے تحفظات ہیں ،فواد چوہدری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے اہم ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نیب پراسکیوشن کو پہلے دن سے تحفظات تھے اور جس طرح سے کیس چلایا جا رہا تھا ہمیں امید نہیں تھی یہ کیس کامیاب ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس پر اعلیٰ عدالت کے فیصلے کی یقینی طور پر اہمیت ہے، جس طریقے سے نیب کے وکیل نے مقدمہ پیش کیا اس کی کامیابی کے امکانات نہیں تھے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار اور نیب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ ہم نے دیکھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر ریٹائرڈ ہونے کے بعد اگلے ہی روز اسحاق ڈار کے وکیل بن کر عدالت میں پیش ہوگئے۔ ایک ارب 24 کروڑ روپے اس کیس میں شامل ہیں اور یہ قوم کا پیسہ ہے، کسی کے ذاتی پیسے نہیں، عدالت کے پانچ رکنی بینچ نے بھی اس پر جو ریمارکس دیئے وہ سب کے سامنے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بہت آسان ہے پہلے پیسے لوٹیں پھر اپنی مرضی کے لوگوں سے تفتیش کرائیں پھر عدالت میں کیس جائے تو پھر کلین چٹ لے کر چلے جائیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :