Live Updates

عمران خان ٹیکس چور ہیں انہوں نے اثاثے چھپائے‘

وہ اعتراف جرم کر چکے ہیں‘ مختلف ٹی وی چینلز پر صبح سے تبصرے کئے جارہے ہیں کہ عمران خان کے پاس پبلک عہدہ نہیں‘ وہ 2002ء میں بھی رکن قومی اسمبلی تھے اور پبلک عہدہ ان کے پاس تھا‘ سابق وزیراعظم کو صرف اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:48

عمران خان ٹیکس چور ہیں انہوں نے اثاثے چھپائے‘
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیکس چور ہیں انہوں نے اثاثے چھپائے‘ وہ اعتراف جرم کر چکے ہیں‘ مختلف ٹی وی چینلز پر آج صبح سے تبصرے کئے جارہے ہیں کہ عمران خان کے پاس پبلک عہدہ نہیں‘ وہ 2002ء میں بھی رکن قومی اسمبلی تھے اور پبلک عہدہ ان کے پاس تھا‘ سابق وزیراعظم کو صرف اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صبح سے میں دیکھ رہا ہوں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات کے فیصلے کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینل تبصرہ کر رہے ہیں کہ عمران خان کے پاس کوئی پبلک عہدہ نہیں رہا وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں وہ 2002ء میں پبلک آفس ہولڈر اور رکن قومی اسمبلی تھے، ان کے پاس صرف ایک نشست تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ میں ٹیکس چور ہوں اور اثاثے بھی چھپائے تھے، عمران خان نے اعتراف جرم کیا اور جرمانے کے ساتھ اپنے دستخطوں سے ٹیکس کا جرمانہ بھی ادا کیا، ان کے اس بیان کو اخبارات نے شائع کیا اس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نیازی سروسز کے مالک ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے اس میں صرف ملکیت نہیں تھا بنک آمدن بھی تھی اور کرایے کی آمدن بھی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو صرف اقامے کی بنیاد پر نکالا گیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ چور ہونے کے لئے، غلط اثاثے بنانے کے لئے، ایم این اے اور ایم پی اے نہیں بننا پڑتا۔ نیب میں بیوروکریٹس اور دیگر لوگوں کے مقدمات بھی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات