کوئٹہ میں برقی لائنوںک ے ترقیاتی کاموں کے لئے بجلی بندرہے گی ،کیسکو

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:48

کوئٹہ میں برقی لائنوںک ے ترقیاتی کاموں کے لئے بجلی بندرہے گی ،کیسکو
کوئٹہ ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کے ترقیاتی کاموں اورضروری مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں 17دسمبرکو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی ٹی وی(PTV)، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار، عالم خان، ایم ای ایس (MES)،ایف سی ہسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح11بجے تا ایک بجے دن بجلی بندہوگی نیز نئے تعمیر ہونے والے 132KVپشین ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ۔ انڈسٹریل ٹرانسمیشن لائن پر کنڈکٹر کراسنگ کے باعث یاروگرڈسٹیشن سے 15دسمبرتا 19دسمبر(روزانہ) صبح 9بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر متعلقہ جملہ صارفین سے زحمت کے لئے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :