سندھ ہائی کورٹ،دھماکہ خیز مواد میں 14 سال کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ،

تینوں ملزمان کی سزاکالعدم

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:35

سندھ ہائی کورٹ،دھماکہ خیز مواد میں 14 سال کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں جمعہ کو دھماکہ خیز مواد میں 14 سال کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے تینوں ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنیکاحکم دے دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں انسدا دشت گردی کی عدالت سے دھماکہ خیز مواد میں14 سال کی سزا ملنے پر سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ انسدادہشت گردی کی عدالت نے ملزم مشتاق احمد، شاہنواز اور عبدالخالد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 14 سال کی قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ عدالت نے سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے تھے۔ عدالت نے وکیل صفائی کو موقف سنتے ہوئے تینوں ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کاحکم دیدیا ۔واضع رہے کہ تینوں ملزمان کو2016 میں پولیس نے گررفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :