سندھ ہائیکورٹ،کچرے کو سڑکوں کے اطراف میں ڈمپ کرنے ،جلانے کیخلاف دائر درخواست پر میئر کراچی،سولڈ ویسٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:35

سندھ ہائیکورٹ،کچرے کو سڑکوں کے اطراف میں ڈمپ کرنے ،جلانے کیخلاف دائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے کچرے کو سڑکوں کے اطراف میں ڈمپ کرنے اور جلانے کے خلاف دائر درخواست پر میئر کراچی،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیئے۔عدالت نے فریقین سے 23 جنوری تک فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کچرے کو سڑکوں کے اطراف میں ڈمپ کرنے اور جلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر درخواست میں درخواستگزار نے موققف اپنایا کہ بلوچ کالونی اور فیلکن کمپلیکس کے پاس شہر کا کچرا جمع کرکے جلایا جاتا ہے، رہائشی وکمرشل آبادیوں کے اطراف میں کچرا جلانے اور ڈمپ کرنے سے شہری بیماریوں میں ہورہے ہیں۔درخواست گزار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت کچرا جلانے اور ڈمپ کرنے کے مخصوص جگہ بنانے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے دائر درخواست پر میئر کراچی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، ادارہ ماحولیات کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 23 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔