ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست،

نیب کو 22دسمبرتک نوٹس جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:32

ڈاکٹر عاصم کیس کے شریک ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شریک ملزم ظہیر صدیقی کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22دسمبرتک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں جاری سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کے روبرو ملزم ظہیر صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ خاندانی مصروفیات کے لیے لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت کہاکہ کیس کے شریک ملزم ڈاکٹر عاصم بھی بیرون ملک عدالت سے اجازت لے کر گئے ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس ایم احمدعلی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو الگ گرائونڈ پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔عدالت نے درخواست پر نیب حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :