وزیراعظم کا امید وار اپنی جگہ پر ہے،فیصلے سے مطمئن ہوں،شیخ رشید کا ردعمل

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:10

وزیراعظم کا امید وار اپنی جگہ پر ہے،فیصلے سے مطمئن ہوں،شیخ رشید کا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا امید وار اپنی جگہ پر ہے،ایم ٹی ایم کی خیر ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے جمائمہ سے دوبارہ شادی کر لی جائے تو اس میں کوئی مذہبی قباحت نہیں ہے ۔اور میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مطمئن ہوں ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو تا حیات کے لئے نا اہل کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے تمام آف شور کمپنیاں اسی کی ہیں۔مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین جواب درست نہیں دے رہے تھے اس لئے نا اہل کیا گیا ۔ جبکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل قرار دے دیا ہے اس کے اوپر تمام الزامات بے بنیاد ہیں اس فیصلے پر پی ٹی آئی کے اندر مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔