پاکستانی فرنیچر اپنی بہترین ڈیزائننگ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا تین روزہ نویں میگا ایکسپو انٹیئررز پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب فرنیچر سازی کی صنعت کی ترقی اور اسے بیرون ملک متعارف کروانے کی کوششوں پر پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دی، سٹالز کا دورہ کیا
جمعہ 15 دسمبر 2017 16:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت فرنیچر کی پیداوار اور اس کی برآمدات کو بڑھانے کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروکار لانے کے لئے فرنیچر کی صنعت کی مکمل مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت ہنر مند افرادی قوت سے کام لینے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمارے ہنر مند منفرد معیار کا فرنیچر تیار کرسکتے ہیں۔پاکستان فرنیچر کونسل ان ہنر مندوں کی مہارت اور فرنیچر کی تجارت کے حوالے سے بین الاقوامی روابط کے فروغ میں پرعزم ہے اور مجھے کونسل کی مدد کرکے بے حد خوشی ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی فرنیچر سازی کی صنعت کی ترقی اور اسے بیرون ملک متعارف کروانے کی کوششوں پر پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ فرنیچر کی اندرون ملک اور بیرون ملک فروخت میں اضافے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اسے ترقی دینے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے پاکستان فرنیچر کونسل سے فرنیچر کی تجارت کو بہترین انداز میں فروغ دینے اور اس کے ذریعے پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔کونسل نے انیئررز ڈیزائنر کو اندرون ملک اور بیرون ملک متعارف کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق اور کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان خواجہ مقبول الٰہی ‘ شہزاد یوسف مغل ‘ شہباز اسلم اور رضوان احمد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ جن میں اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب بھی شامل تھے۔میاں کاشف اشفاق نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فرنیچر اور انیئررز ڈیکوریشن کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے اور مقامی فرنیچر سازوں کے لئے مراعات پر مبنی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ فرنیچر کی برآمدات بڑھائی جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے فیصل آباد ‘ گجرانوالہ ‘ سیالکوٹ ‘ پشاور اور کوئٹہ میں ایکسپو سینٹر کے قیام کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ فرنیچر سازی کی صنعت ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ کمانے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل نہ صرف پاکستان میں فرنیچر کی نمائشوں کے انعقاد بلکہ پاکستانی فرنیچر سازوں کو بیرون ملک متعارف کروانے پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں غیر ملکی سفیروں ‘ تاجروں اور فرنیچر سازی کی صنعت کے متعلقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تین روزہ نمائش میں ایک سو برانڈز کی نمائش کی جارہی ہے جبکہ 70مقامی اور میڈیم سائز کمپنیوں اور انٹیئررز ڈیزائنر نے اپنے پراڈکس رکھی ہیں۔ نمائش میں اڑھائی سے تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے نمائش کے دوران فرنیچر کی خریداری پر 20 فیصد خصوصی ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.