جہانگیر ترین نا اہل قرار ، سیاسی جانشین علی ترین ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 16:01

جہانگیر ترین نا اہل قرار ، سیاسی جانشین علی ترین ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) :سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تاحیات نا اہل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل62ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تاحیات نا اہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کریں گے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے سیاسی جانشین ان کے صاحبزادے علی ترین ہوں گے۔ اس ضمن میں تاحال جہانگیر ترین کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔