اے ٹی ایم خراب ہو گئی ۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 15:56

اے ٹی ایم خراب ہو گئی ۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو  زرداری کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) : سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کا فیصلہ سنایا ۔ نا اہلی کیس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی اہلیت کے خلاف درخواست خارج کی گئی جبکہ جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہل قرار دےدیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے ٹی ایم خراب ہو گئی ہے ۔ ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں انہوں نے TareenOUT# بھی تحریر کیا۔