فحاشی پھیلانے والا سعودی نوجوان گرفتار

نوجوان نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ جاری کرکے کھلم کھلا اخلاق سوز سرگرمیوں اور بدترین گناہ کی دعوت دی تھی

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:26

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سعودی پولیس نے وڈیو کلپ کے ذریعے فحاشی کی دعوت دینے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ جاری کرکے کھلم کھلا اخلاق سوز سرگرمیوں اور بدترین گناہ کی دعوت دیدی تھی جسے دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ رائے عامہ کی طرف سے نوجوان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ جرائم کا سراغ لگانے والے پولیس اہلکاروں نے نوجوان مذکور کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔ عمر کے تیسرے عشرے میںہے۔ مقررہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :