کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:26

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین اخبار کے مطابق طیارہ صوبے ساسکاچوین ائیرپورٹ سے پرواز کے بعد فوری طور پر گرگیا۔ امدادی کارکنوں نے متعدد زخمیوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔کینیڈین حکام کے مطابق طیارے میں بائیس مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ حکام نے طیارہ تباہی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :