ساہیوال ،نور شاہ کچا روڈ پر ڈاکوئوں نے بیوپاری سے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ لیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) نور شاہ کچا روڈ پر چک 76فائیو آر کے قریب تین ڈاکوئوں نے ایک بیو پاری محمد افضل سے 45ہزار رو پے کی نقدی ،مو ٹر سائیکل اور موبائل لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کا بیوپاری محمد افضل اپنی مو ٹر سائیکل 576/SLLپر رات 11بجے چک 74فور آر سے واپس اپنے چک جا رہا تھا کہ را ستہ میں نا کہ لگا کر بیٹھے 3ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نور شاہ نے 392,397ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :