ساہیوال انسداد دہشت گر دی کورٹ انجمن مزارعین کے 3عہدیدار دہشت گر دی کے مقدمات سے با عزت بری

جمعہ 15 دسمبر 2017 16:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے انجمن مزارعین کے 3عہدیداروں محمد سلیم،محمد شفیق اور محمد امین کے خلاف فصلوں کو اجاڑنے،بھتہ خوری اور دہشت گر دی کے الزامات کے دو مقدمات میں جرم ثابت نہ ہو نے پر با عزت بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10اپریل 2015کو چک 27/2.Rاور چک 28/2,Rمیں فارم کی اراضی کی فصلوں کو اجاڑنے اور ایک عورت نسرین اور ایک ملازم اعجاز احمد سے بھتہ وصول کر نے اور ان کی فصلوں کو تباہ کر کے دہشت پھیلانے کے الزامات میں تھانہ ستگرہ پولیس نے دو مقدمات انجمن مزارعین کے تین عہدیداروں کے خلاف درج کئے تھے جو کہ عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر با عزت بری کر دئے گئے۔

پولیس نے مقدمات 383,384,440ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :