سندھ حکومت کا کراچی کیلئے وفاق سے الگ 1200 کیوسک پانی کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط ارسال

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:53

سندھ حکومت کا کراچی کیلئے وفاق سے الگ 1200 کیوسک پانی کا مطالبہ، وزیراعظم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ حکومت نے کراچی کیلئے وفاق سے الگ 1200 کیوسک پانی کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میںسندھ حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھاہے کہ ملک کے تمام علاقوں سے لاکھوں لوگ کراچی آتے ہیں تو اسی حساب سے صوبوں کے حصے سے پانی دیا جائے۔

(جاری ہے)

خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو اس وقت 2400 کیوسک پانی کی ضرورت ہے، جب کہ کراچی کو 1988 سے دریائے سندھ سے 1200کیوسک پانی دیا جارہا ہے۔مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ ٹھٹھہ اور بدین میں تو پانی کی شدید قلت ہے۔

متعلقہ عنوان :