ْنیب کی ایل ڈی اے کیخلاف کارروائی ،

ڈپٹی ڈائریکٹر بوگس فائلوں کی مد میں خرد برد پر گرفتار احتساب عدالت نے ملزم احمد خان کا 23 دسمبر تک کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ، تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:53

ْنیب کی ایل ڈی اے کیخلاف کارروائی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے ایل ڈی اے کے خلاف بڑی کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان کو بوگس فائلوں کی مد میں خرد برد پر گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان بوگس فائلوں کی تیاری اور فروخت کے الزام میں لاہور سے گرفتار ہوا،ملزم احمد خان دیگر اہلکاروں کی مدد سے مصطفی ٹائون لاہور کی کروڑوں روپے کی فائلیں فروخت میں معاونت کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب لاہور نے ملزمان کے خلاف شکایات پر جون 2017ء میں باقاعدہ انویسٹی گیشن کا آغاز کیا،بوگس فائلوں کے کیس میں نیب مجموعی طور پر 6 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے، فائلوں کی کرپشن میں شامل 3 دیگر افسران سے لوٹی گئی رقم کی وصولی جاری ہے، نیب لاہور کی جانب سے ملزم احمد خان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کی ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کا 23 دسمبر تک کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔