بیت المقدس ،کشمیری قوم امریکی فیصلے کو سخت ناپسند کرتی ہے ، الطاف بٹ

سابق امیدواراسمبلی و رہنماء مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر سے ملاقات

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق امیدواراسمبلی و رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ کی پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولیدابو علی سے ملاقات ، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت اور امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی پر اپنے جذبات کا فلسطینی سفیر سے اظہارکرتے ہوئے کہ کشمیری قوم اس امریکی فیصلے کو سخت ناپسندکرتی ہے فلسطینیوں پر عشروں سے اسرائیلی مظالم کے جو ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جس میں امریکہ کابڑا کردارہے ہم کشمیری ندامت کے آنسو بہارہے ہیں نہ ہی ہم قبلہ اول کی آزادی کیلئے کچھ کرسکتے ہیں اورنہ ہی ہم مظلوم فلسینیوں کی مدد کرسکتے ہیں ہم دعاگوہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ فلسطین کو اور تمام مسلمانوں کو بیت القدس کی آزادی نصیب فرمائے ،ْ فلسطینی سفیر ولیدابوعلی نے ان کلمات اورجذبات پر مولانامحمدالطاف بٹ کا شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :