معروف میر نے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر دیا

پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے ،ْمعروف میر

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ کوٹلہ کے سینئر کارکن معروف میر نے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء معروف میر نے چند وجوہات کی بنا پر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کوٹلہ کے کارکن معروف میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔دوستوں کی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل جلد طے کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :