مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی

گاڑی سے شراب کی بھاری کھیپ برآمد ،ملزمان فرار ہو گئے‘ پولیس

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) لاہور میں مال روڈ پرصبح سویرے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، پولیس نے گاڑی سے شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور کار میں سوار افراد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کار کی تلاشی لی تو گاڑی ے شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جس پر پولیس نے کار کو قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار کار سواروں نے ون وے کی خلاف ورزی کی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :