میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سنگل فیس کے ساتھ 22 دسمبر ،دو گنا فیس کے ساتھ 29 دسمبر ،تین گناہ فیس کے ساتھ 5جنوری آخری تاریخ مقرر

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 22 دسمبر اور دو گنا فیس کے ساتھ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ تین گناہ فیس کے ساتھ 5جنوری 2018ی تک فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق فیس حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکے گی، میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2018ء سے شروع ہوگا۔