Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،

تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں‘ شہباز شریف عدالت نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کر کے تاریخی فیصلہ دیا ، میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:41

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیورو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہوگیا ہوں،یہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات