فاٹا کے لوگوں کو اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا‘

ساری اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی ،ْشیخ رشید

جمعہ 15 دسمبر 2017 15:40

فاٹا کے لوگوں کو اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا‘ ساری اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سپیکر کو مبارکباد دی کہ آپ نے سوچ بولنا شروع کیا ہے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل آج بھی پیش نہیں ہوا ،ْحیلے بہانوں سے وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے دھمکی دی ہے کہ بل پاس کیا تو افغانستان اس کا نوٹس لے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں رہ گئی فاٹا کے لوگوں کو اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا ساری اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی ہم بھرپور طریقے سے ان کا خیر مقدم کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ روز کہا جارہا تھا جمعہ کو وزیراعظم پارلیمانی رہنمائوں کو ناشتے پر بلا کر مسئلے کو حل کریں گے آج جب پارلیمانی رہنما وہاں گئے تو بتایا گیا کہ آپ کو بلایا ہی نہیں گیا صرف سینیٹرز کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنمائوں کو ناشتے پر بلایا جاتا ہے وہاں انہیں مایوسی سے گزرنا پڑتا ہے۔